Categories: کاروبار

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی رجحان، پاکستانی روپیہ مستحکم جبکہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔ ایکسچینج مارکیٹس  میں امریکی کرنسی کی بے قدری ہونے لگی ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر کم ہو گئی ہے۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق  سال 2023 کے آخری کاروباری دن  کی شروعات پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا تھا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے دوران سستا ہو گیا  تھا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے شروع ہونے  کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی کمی  رونما ہوئی تھی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 05 پیسے پر آ گیا  تھا۔

دوسری جانب پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago