Categories: ورلڈ

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے لیے نئے قوانین متعارف

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے لیے نئے قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ سعودی عرب نے غیر ملکی ملازمین کے اہل خانہ کیلئے نئے قوانین نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے  سعودی مملکت میں مقیم تمام  غیر ملکیوں کو اپنے خاندان کے 6 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے فنگر پرنٹس کا اندراج فوری طور پر کرنے کا حکم  دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس  نئے اٹھائے جانے والے اقدام کا مقصد سعودی عرب میں رہنے، کام کرنے والے یا دورہ کرنے والے افراد کے لئے انتظامی عمل کو بہتر بنانا اور حفاظتی اقدامات کو بہتر اور مضبوط بنا کر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ مختلف سرکاری خدمات حاصل کرنے اور سرکاری دستاویزات حاصل کرنے کے لئے زیر کفالت افراد کے لئے فنگر پرنٹس کا اندراج لازمی قرار ہے۔

واضح رہے سعودی حکومت کی طرف سے  یہ اقدامات تارکین وطن کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھائے جا رہے ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کا مقصد غیر ملکی ملازمین کے ساتھ قیام کرنے والے انکے اہل خانہ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

لازمی بائیو میٹرک رجسٹریشن کا نفاذ سعودی عرب کے انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے  اور اپنے شہریوں اور رہائشی تارکین وطن دونوں کے لئے ایک محفوظ اور ہموار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago