Categories: Cars

گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو بڑا دھچکا

ملکی معیشت میں بظاہر تو بہتری آرہی ہے۔ ڈالر کی قیمت بتدریج نیچے جا رہی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ مین پہلی بار 66ہزار پوائنٹ کی حد کراس کر چکا ہے لیکن اس سب کے باوجود گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی آنے کا نام نہیں لے رہی۔ یہی وجہ ہے کہ کاروں کی فروخت میں کمی آئی ہے۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ رواں مالی سال 2023-2024 کے پہلے 5 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے نومبر2023 تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 5لاکھ 14ہزار 780 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے  جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے۔

سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-2023 کی اسی مدت یعنی جولائی 2022 سے نونمبر 2022 کے دوران  ملک میں گاڑیوں کے  6 لاکھ 3 ہزار 199 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔رواں مالی سال کے دوران گزشتہ ماہ نومبرمیں ملک میں 98625 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو کہ اکتوبر2023کے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، اکتوبرمیں ملک میں 113545 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں 131224 گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جوکہ رواں سال نومبرمیں کم ہوکر 98625 یونٹس رہ گئی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 month ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 month ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 month ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 month ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 month ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 month ago