Categories: Cars

بی ایم ڈبلیو ایم فور – پاکستان میں میسر ویرینٹس کی تفصیلات

بی ایم ڈبلیو ایم فور ایک اعلیٰ کارکردگی والی اسپورٹس کار ہے جو پاکستان میں بھی  دستیاب ہے۔ایم فور کو بی ایم ڈبلیو کے ایم ڈویژن میں تیار کیا جاتا ہے، جو کہ کار ساز  کمپنی کا معروف موٹر اسپورٹس ڈیزائن  ہے۔ بی ایم ڈبلیو ایم فور بہت سی دوسری بہترین خصوصیات کے ساتھ ساتھ ایک پرتعیش اور اسٹائلش گاڑی  ہے۔ اس دو دروازوں والی سیڈان  کار کا طاقتور انجن آپ کو سیکنڈزمیں اپنی مزل کی جانب روانہ کر دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ، یہ کئی دوسرے ماڈلز کے مقابلے میں بہترین مائیلیج فرام کرتا ہے۔بی ایم ڈبلیو ایم فور میں کاربن فائبر سے بنا ایک  ٹرنک، چھت اور مین سب فریم ہے جو کار کے مجموعی وزن کو کم کرتا ہے۔ تاہم، بی ایم ڈبلیو ایم فور 2023کا سن روف سٹیل سے بنا ہے۔ بی ایم ڈبلیو ایم فور سیاہ کے علاوہ مختلف جدید رنگوں میں دستیاب ہے ۔

ہر کوئی اسپورٹس کار میں کم سے کم فرکشن چاہتا ہے، اور اس معاملے میں  بی ایم ڈبلیو ایم فور بہترین  سروس پیش کرتی ہے۔ فرکشن کو کم کرنے کے لیے اس میں ڈفیوزر بمپردیا گیا  ہے۔ اس کے اصل ٹائر پاکستانی سڑکوں سے مطابقت نہیں رکھتے، اس لیے بہت سے مالکان بعد میں اس کے مطابق ٹائر بدل دیتے ہیں۔ بہت سے بی ایم ڈبلیو ایم فور مالکان  اس ماڈل کے لیے پی زیرو ٹائر کو ترجیح دیتے ہیں۔ بی ایم ڈبلیو ایم فور کی فرنٹ ہیڈلائٹس میں دن کی روشنی میں چلنے والے لیمپ بھی دیے گئے ہیں۔

مختلف بی ایم ڈبلیو کی بہت سی خصوصیات میں سے ایک5  نشستوں کا کشادہ انٹیریئر ہے جوکہ  کار مالکان کی اولین ترجیح ہے۔ اس گاڑی کا ڈیزائن اتنا شاندار بنایا گیا ہے کہ آپ اسے دیکھتے ہوئے بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بی ایم ڈبلیو ایم فور کا اندرونی حصہ 3 سیریز سے ملتا جلتا ہے۔ پریشانی سے پاک پارکنگ کے تجربے کے لیے اس کار میں ایک بلٹ ان بیک کیمرہ اور پارکنگ سینسرز بھی موجود ہے ۔ یہ پارکنگ سینسرز گاڑی کے پچھلے حصے کا فاصلہ پیچھے اور اطراف سے بتاتے ہیں۔

بی ایم ڈبلیو ایم فور میں موسیقی کے ان  شائقین کے لیے حرمن کارڈن آڈیو سسٹم موجود ہے جو سفر کے دوران ہائی بیٹ میوزک سننا پسند کرتے ہیں۔ بی ایم ڈبلیو ایم فور کے اسٹیئرنگ کنٹرولز میں اسپیڈ لمیٹر، ملٹی میڈیا کنٹرولر، اور وائس کمانڈ بٹن شامل ہیں۔ مزید برآں، سٹیئرنگ وہیل کے پیچھے پیڈل شفٹر کے ساتھ گیئر تبدیل کرنا بھی بہت آسان ہے۔ بی ایم ڈبلیو ایم فور  کے مختلف ویرئینٹس ہیں، جن میں  بی ایم ڈبلیو ایم فور   کمپیٹیشن ، بی ایم ڈبلیو ایم فور  کوپ، بی ایم ڈبلیو ایم فور کنورٹیبل، بی ایم ڈبلیو ایم فور  کمپیٹیشن ، اور بی ایم ڈبلیو ایم فور  سی ایس (کلب اسپورٹس)۔ بی ایم ڈبلیو ایم فور کمپیٹیشن اور بی ایم ڈبلیو ایم فور  کنورٹیبل پاکستانی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ یہ تمام قسمیں مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔

پاکستان میں بی ایم ڈبلیو ایم فور کی قیمت دستیابی، درآمدی پالیسیوں میں تبدیلی، کرنسی کے اتار چڑھاؤ وغیرہ کے مطابق مختلف ہوتی ہے۔ بی ایم ڈبلیو ایم فور   کی حفاظتی خصوصیات میں اینٹی لاک بریک، فرنٹ امپیکٹ ایئر بیگ، سائیڈ امپیکٹ ایئر بیگز، اوور ہیڈ ایئر بیگز، نیچے کے ایئر بیگز اور اسٹیبلٹی کنٹرول شامل ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago