Categories: کرائم

نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم

حکومت پنجاب کا تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہو گیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ازخود تجاوزات کے خاتمے کی مہلت کے اختتام پر آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ پولیس، ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کی ٹیمیں تیار ہیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ راوی زون میں شاہدرہ موڑ تا امامیہ کالونی انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا، داتا گنج بخش زون میں مال روڈ پر انارکلی تا پنجاب اسمبلی تک آپریشن کیا جائے گا، اقبال زون میں ٹھوکر سے عبدالستار ایدھی روڈ تک آپریشن شروع ہوگا۔ نشتر زون میں میٹرو سٹیشن قینچی سے کاہنہ نو تک علاقے آپریشن میں شامل ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے مزید کہا ہے کہ عزیز بھٹی زون کے علاقے دھرمپورہ، ہربنس پورہ اور علامہ اقبال روڈ بھی آپریشن میں شامل ہیں جبکہ سمن آباد زون میں چوبرجی سے یتیم خانہ چوک تک آپریشن کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ کسی بھی مزاحمت کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago