Categories: کھیل

شاداب خان پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی لگ گئے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاداب خان کی سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر آئی جی پنجاب پولیس  ڈاکٹر عثمان انور نے نامور کرکٹر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ہے کہ سٹار پلئیر شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا، پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لئے باعث اعزاز ہے ۔ نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا، بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہونگا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا ۔ شاداب خان کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پاکستان کے سٹار پلئیر شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کیلئے خوش آئند ہے ۔ ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں ۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago