مشہور بھارتی پنجابی گلوکارہ کی پاکستان آمد

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک محض سرحد کا فاصلہ ہے۔ سرحدوں  کے باوجود دونوں ملکوں میں بسنے والے لوگوں  کے دل ملتے ہیں۔ دونوں ممالک کے اکثر رسم ورواج بھی ایک جیسے ہیں اسکی بڑی وجہ 1947 کے بٹوارے سے قبل دونوں ملکوں کا ایک ساتھ رہنا ہے۔

سن 1947 میں علیحدگی کے باوجود دونوں ملکوں کے لوگ پڑوس ملک کا دورہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں سکھ قوم کی جزباتی و مذہبی وابستگی ہے۔ ہر سال ہزاروں سکھ یاتری پاکسان کا رخ کرتے ہیں۔ اب تو پاکستان حکومت کی جانب سے کرتار پور راہداری کی صورت میں  سکھ یاتریوں کے لیے اور بھی آسانی پیدا کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجابی گلوکارہ ستیندر ستی نے 50 رکنی وفد کے ہمراہ کرتار پور  کا دورہ کیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقامی انتظامیہ  نے بھارتی گلوکارہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ستیندر ستی نے دورے کے دوران لنگر ہال میں اپنے ہاتھوں سے روٹیاں بنائیں اور پھر سب کے ساتھ مل کر لنگر بھی کھایا۔

دورہ پاکستان کے موقع پر بھارتی پنجابی گلوکارہ  کا کہنا تھا کہ  پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا میں نے پاکستانی فنکاروں کو سن کر سیکھا ہے، مجھے پاکستان میں بہت محبت ملی ہے،  انہوں نے کہا حکومت پاکستان اور دربار انتظامیہ کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر شکرگزار ہوں۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago