ملک بھر میں سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا

ملک بھر میں سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا ہے۔ پچھلے دو روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اور عالمی منڈیوں میں سونے کا بھاؤ کم ہو گیا ہے۔ پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے فی اونس 2082 ڈالر کی قیمت پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونا 900 روپے کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہو رہا  ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت771 روپے  سے کم ہو کر  ایک لاکھ 88 ہزار 615 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی تھی۔

نئے سال کی آمد سے قبل رواں سال کاروبار کے آخری روز شادی کے خواہشمند حضرات کو بڑی خوشخبری ملی تھی۔ سونے کی قیمت میںاتنی کمی آگئی تھی کہ دل خوش ہو جائے۔ ڈالر کی مندی اور روپے کی قدر کے اثرات سونے کی قیمت میں بھی واضح طور پر ظاہر ہو رہے تھے۔

گزشتہ روزملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی بھاری کمی  واقع ہوئی تھی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار  نو سو روپے کا ہوگیا تھا۔  تاہم  دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے پر آگئی تھی۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس تھا۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 week ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 week ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 week ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 week ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 week ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 week ago