Categories: صحت

آپ کا سونے کا طریقہ آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے ؟

نیند کی ہر پوزیشن آپ کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔

ہر کوئی مختلف طریقے سے سوتا ہے سونے کے لیے بستر میں بہت سی حالتیں ہیں۔ کچھ لوگ نرم گداز بیڈ پر سونے کو پسند کرتے ہیں ، اور کچھ لوگ سخت گدے پر اپنی پیٹھ کے بل سونے کو ترجیح دیتے ہیں – لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  ہم اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ سوتے ہوئے گزارتے ہیں ؟ جو کہ بہت زیادہ ہے۔

لیکن سونے کے لیے بہترین پوزیشن کیا ہے؟

صحت

آپ کے جسم اور دماغ کے لیے نیند بہت ضروری ہے ، نیند کی حالت میں ایک طرح سے ، آپ خود کو چارج کر رہے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نیند کی کمی کے منفی نتائج نکل سکتے ہیں۔ یہ آپ کی یادداشت ، آپ کے مدافعتی نظام ، آپ کے رویے ، آپ کے جذبات اور آپ کی جسمانی تندرستی کو متاثر کر سکتی ہے۔ لہذا ، نیند آپ کے لیے اچھی ہے۔ لیکن صرف اتنا ہی نہیں ، آپ کی نیند کی پوزیشن بھی آپ کے جسم پر مثبت یا منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

آرام

ہر رات کم از کم چھ گھنٹے کی نیند لینے کی کوشش کریں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چھ گھنٹے سے کم سونا آپ کے لیے اتنا ہی برا ہے جتنا پوری رات کی نیند کو چھوڑنا۔ یہ ٹھیک ہے اگر یہ کچھ عرصے میں ایک بار ہوتو۔ لیکن بہت کم سونے کے دو ہفتوں کے بعد تک آپ اپنے دماغ اور جسم میں فرق محسوس کریں گے۔

سونے کی پوزیشن

تمام لوگوں کو تقریباً تین اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

ایک  وہ جو اپنے پیٹ پر سوتے ہیں ،دوسرے وہ جو اپنی پیٹھ پر سوتے ہیں اور تیسرے ایسے لوگ جو ایک طرف کروٹ لیے سوتے ہیں۔ آپ کی نیند کی پوزیشن آپ کے دماغ اور جسم کے لیے اچھی ہو سکتی ہے لیکن یہ بیماریوں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

 پیٹھ کےبل سونے والے

کیا آپ اپنی پیٹھ کے بل سوتے ہیں؟ پھرآپ خوش قسمت ہیں، کیونکہ یہ سونے کے لیے سب سے صحت مند پوزیشن ہے! آپ کی پیٹھ پر سونا آپ کی ریڑھ کی ہڈی کے لئے اچھا ہے ۔ یہ پوزیشن آپ کی پیٹھ اور گردن کے پٹھوں پر کم دباؤ ڈالتی ہے۔ مزید یہ کہ یہ پوزیشن آپ کی جلد کے لیے بہترین ہے۔ آپ کے چہرے پر اتنی جلدی جھریاں اور دھبے پیدا نہیں ہوں گے جتنے کے پہلو یا پیٹ کے بل سونے والوں کے ہوتے ہیں۔ یہ پوزیشن خواتین کے لیے بھی اچھی ہے ۔

پہلوکی طرف سونے والے

کیا آپ پہلو طرف سوتے ہیں؟ آپ یقینی طور پر اکیلے نہیں ہیں ، کیونکہ یہ سونے کی سب سے عام پوزیشن ہے۔ جب آپ پہلوکی طرف سوتے ہیں تو یہ آپ کے بازوؤں اور ٹانگوں میں درد پیدا کر سکتا ہے کیونکہ آپ مسلسل ایک طرف پڑے رہتے ہیں۔ دائیں طرف سونے سے آپ کے ہاضمے اور جلن کا مسئلہ ہوسکتا ہے ، جبکہ بائیں طرف سونے سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور خراٹے کم ہوتے ہیں۔

پیٹ کے بل سونے والے

ہمارے پاس ان لوگوں کے لیے بری خبر ہے جو اپنے پیٹ بل سوتے ہیں۔ یہ پوزیشن سب سے زیادہ غیر صحت مند ہے۔ آپ کو گردن میں تکلیف کی شکایات پیدا ہوں گی ، کیونکہ آپ کا سر مکمل طور پر گھوم گیا ہوتا ہے ، اور کمر کے مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں، آپ کی ریڑھ کی ہڈی کو ایک عجیب پوزیشن لینا پڑتی ہے ، اس کی وجہ سے ، آپ کی نیند زیادہ خراب ہوتی ہے۔ نیز ، بھرے ہوئے پیٹ پرسونے کی کوشش ایک ناخوشگوار تجربہ ہوتی ہے۔

مزید خبریں پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: صحت

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago