حکومت، ٹی ایل پی معاہدہ: شہریوں نے 12 دن بعد سکھ کا سانس لیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ معاہدے کے بعد راولپنڈی کے رہائشیوں نے سکھ کا سانس لیا کیونکہ حکام نے 12 دن کی بندش کے بعد تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دیں۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان تمام سڑکوں سے کنٹینرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ ادھر مری روڈ اور فیض آباد انٹر چینج کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں زندگی معمول پر آنے کے بعد حکام نے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بحال کر دی ہے۔

گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے اللہ والا چوک پر مظاہرین بدستور موجود ہیں اور آج (پیر) کو تمام تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔ جی ٹی روڈ کا لاہور اسلام آباد حصہ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے اور حکام نے چراغ ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق کو بھرنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

تاہم اندرون شہر اور سیالکوٹ ایئرپورٹ جانے والی روڈ  سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں پیر کی صبح تک انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہی۔

دریں اثناء وزیر آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب نے مظاہرین پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت کی ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں پارٹی سے پابندیاں ہٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی سے ممنوعہ لفظ ہٹانے میں ایک ہفتہ لگے گا۔ مفتی منیب نے کہا کہ حکومت ٹی ایل پی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جی ٹی روڈ خالی کرائیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو وہ پوری قوت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago