پنجاب حکومت نے 7 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن لگا دیا

پنجاب حکومت نے 7 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن لگا دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ہفتے کےدوران جمعرات سے اتوار تک صوبے کے 7 شہروں میں کاروبار، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ صوبے میں سموگ کی صورتحال خطرناک ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ناک، گلے اور آنکھوں کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اسی لیے شہریوں کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے نگران پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 7 بڑے شہروں میں 4 روزہ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، ناروال اور حافظ آباد میں 10 نومبر بروز جمعہ کو عام تعطیل ہو گی جبکہ ان شہروں میں 9 نومبر جمعرات سے 12 نومبر اتوار تک لاک ڈاون نافذ ہو گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریستوران، تعلیمی ادارے، سارکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ ان شہروں میں صرف ضروریات کی دکانیں کھلیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت میسر ہو گی۔ لاک ڈاون کے دوران بیکریاں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب ادارے، دفاتر، فیکٹریاں اور بھٹے بند کرنے والی حکومت سرکاری پراجیکٹ بھول گئی۔ نگران پنجاب حکومت نئی پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے کسی پالیسی کو عملی جامہ نہ پہنا سکی، شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ خواب بن کر رہ گیا۔ نومبر 2022 ءمیں پنجاب حکومت نے پہلی بار لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی، جس کے باعث 48 روٹس پر سرکاری ٹرانسپورٹ ختم کر دی گئی، لیکن الیکٹرک بسیں نہ چلنے سے پرائیویٹ پبلک ٹرانسپورٹ سموگ میں اضافے کا سبب بننے لگی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

24 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 day ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 day ago