Categories: کھیل

شبن گل نے کنگ بابر سے تخت چھین لیا

شبن گل نے کنگ بابر سے تخت چھین لیا، بابر اعظم دو سال سے زائد عرصے بعد ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز کے طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دور ختم ہو گیا ہے، بھارت کے نوجوان بیٹس مین شبمن گل  نے آئی سی سی مردوں کی بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ کنگ بابر اعظم نے دو سال سے زائد عرصہ سے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر ڈٹے رہے البتہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی مہم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے کے بعد شبمان گل سرفہرست آگئے ہیں۔

شبن گل سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی کے بعد بھارت کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق شبمن گل اس وقت 830 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ شبمان گل کے ساتھ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی رینکنگ میں چوتھا نمبر حاصل کرلیا ہے اور علمی کپ 2023 میں اپنے 543 رنز کی بدولت تیسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقہ کے بیٹر کوئنٹن ڈی کاک سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago