Categories: صحت

سموگ کے ستائے شہریوں کی سنی گئی، بادل برسنے کو تیار

سموگ سے ستائے شہریوں کی سنی گئی، بادل برسنے کو تیار۔ لاہور کا موسم ابر آلود ہو گیا، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے حکم پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو پیشگی الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے جبکہ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں ہلکی بارش اور بونداباندی جبکہ دیر، چترال، سوات ،کوہستان ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔ اسی طرح کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago