Categories: صحت

سرکاری ہسپتالوں میں تھری کلر بیڈ شیٹس کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ یکم جنوری سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔صفائی یقینی کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈ شیٹس روزانہ تبدیل کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لئے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو ہربستر کے لئے سات بیڈ شیٹس مہیا کی جائیں گی جو تین رنگوں کی ہوں گی۔ہر دن مختلف رنگ کی بیڈ شیٹ بچھائی جائے گی۔

تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں بھی تھری کلر بیڈ شیٹس کا نظام 15 جنوری سے شروع کر دیا جائے گا۔ ایمرجنسی وارڈز کے لئے ڈسپوزیبل بیڈ شیٹس استعمال کی جائیں گی۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے پنجاب کے 135 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایکسرے رومز اور لیبارٹری رات کو بھی آپریشنل رکھی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لئے بجٹ مہیا کیا جا چکا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کر لی جائے گی۔تمام ایم ایس روزانہ ایک سے زیادہ مرتبہ اپنے ہسپتال کا راو ¿نڈ کریں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور آلات کی کمی نہیں، ڈاکٹر جذبہ خدمت سے کام کریں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی تمام وسائل مہیا کر رہے ہیں، شہریوں کو بہتر علاج مہیا کرنا ڈاکٹروں کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں بجلی کا ڈبل کنکشن لگوانے کے اقدامات کئے جائیں۔محکمہ صحت کا عملہ مریضوں کی کیئر، کمفرٹ اور سروس کے بنیادی اصولوں پر کام کرے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محمد اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری خضر افضال اور راشد ارشاد، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل اور ڈی جی ڈرگز محمد سہیل نے بھی شرکت کی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

6 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

6 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

6 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

6 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

6 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

6 days ago