Categories: صحت

ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے دہی کسی دوا سے کم نہیں

انسانی صحت کے لیے ضروری ‘اچھے بیکٹریا’ سے بھرپور غذا کو طبی ماہرین مجموعی صحت کے لیے ایک خزانہ سمجھتے ہیں۔ یہ ہائیپرٹینشن اور ہائی بلڈ پریشر کو بھی دور کرتا ہے۔

طبی اور غذائیت کے ماہرین کے مطابق دہی کو ہر عمر کے افراد کی خوراک کا اہم حصہ ہونا چاہیے، اسی لیے ناشتے میں دہی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق دہی میں بہت کم چکنائی اور کیلوریز ہوتی ہیں، ایک کپ دہی میں صرف 120 کیلوریز ہوتی ہیں، یہ دیگر ضروری غذائی اجزاء جیسے پروٹین سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

اسی طرح 100 گرام دہی میں 59 کیلوریز ہوتی ہیں جن میں 0.4 گرام چکنائی، 5 ملی گرام کولیسٹرول، 36 ملی گرام سویا بین، 141 ملی گرام پوٹاشیم، 3.2 گرام شوگر، 11فیصد کیلشیم، 13فیصد کوبالامین، 5 فیصد وٹامن B6 اور 2 فیصد میگنیشیم سمیت ہزاروں بی ایکٹیریا شامل ہوتے ہیں۔

دہی کھانے یا اس سے بنی نمکین یا میٹھی لسی پینے سے آپ کو زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی اور آپ سکون بھی محسوس کرتے ہیں۔

دہی کے استعمال سے انسانی جسم میں اسٹریس ہارمونز کی پیداوار میں واضح کمی واقع ہوتی ہے اور بلڈ پریشر متوازن سطح پر رہتا ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دہی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت فائدہ مند غذا ہے۔ دودھ کی مصنوعات میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے متعدد غذائی اجزاء ہوتے ہیں، یہ سب بلڈ پریشر کو متوازن سطح پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بھی دہی ایک بہترین آپشن ہے جب کہ دہی کا استعمال جسم میں منفی کولیسٹرول کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے۔

دستبرداری: مشمولات سمیت یہ مواد صرف عام معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کسی بھی طرح اہل طبی رائے کا متبادل نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ایم وائے کے اس معلومات کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

مزید خبریں پڑھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: صحت

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago