Categories: میگزین

خضرؑ اب دنیا میں موجود نہیں ہیں

خضر علیہ السلام کے متعلق بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں۔ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ عیسائی اور یہودی بھی ان سے متعلق سوال کرتے پائے جاتے ہیں کیونکہ خضر علیہ السلام نے موسی علیہ السلام سے ملاقات کی تھی، ان کے ساتھ وقت گزارا تھا اور انہیں کچھ علوم سکھائے تھے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ نبی تھے اور کچھ کا کہنا ہے کہ وہ نبی نہیں تھے بلکہ اللہ کے کوئی ولی تھے۔ بعض روایات میں ادریس علیہ السلام کو ہی خضر ؑ بتایا گیا ہے جبکہ بعض کا خیال ہے کہ الیاسؑ خضرؑ کا ہی دوسرا نام ہے۔

اسلامی تعلیمات اور علماء کی تحقیق کے مطابق خضرؑ اللہ کے نبی تھے، قرآن مجید میں سورہ کھف آیت ہے جس کا مفہوم ہے کہ (خضرؑ موسیؑ سے کہتے ہیں) یہ سب باتیں میں نے اپنی منشاء سے نہیں کیں۔ اسکا مطلب ہے کہ خضرؑ نے جو جو کام موسیؑ کی موجودگی میں کیے اور ان پر موسیؑ نے اعتراض کیا تو خضرؑ نے انہیں بتایا کہ یہ کام انہوں نے اپنی مرضی سے نہیں کیے یعنی کہ انہوں نے کو کیا وہ اللہ کریم کے حکم سے کیا اور اللہ نے اسکا علم انہیں ہر ہر موقع پر عطا کیا جوکہ وحی کی صورت میں ہی ہو سکتا ہے اور وحی صرف نبی پر نازل ہوتی ہے۔

کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ خضرؑ قیامت تک زندہ رہیں گے اور اب بھی آپؑ دنیا میں کسی نہ کسی جگہ موجود ہیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اب بھی ہر سال ایک مرتبہ الیاسؑ اور خضرؑ کی ملاقات ہوتی ہے۔ ایسی تمام رویات جھوٹی ہیں اور خضرؑ کی دائمی عمر سے متعلق بنائی گئی احدیث بھی من گھڑت ہیں۔ قرآن مجید کی سورہ النبیاء کی ایک آیت کا ترجمہ ہے  کہ اور اے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  ہمیشگی تو ہم نے تم سے پہلے بھی کسی انسان کے لیے نہیں رکھی ہے اگر تم مرگئے تو کیا یہ لوگ جیتے رہیں گے؟۔ اس آیت کریمہ میں واضح بتا دیا گیا ہے کہ حضورؑ سے قبل بھی کسی کو دائمہ زندگی عطا نہیں کی گئی۔

اسی طرح ایک حدیث نبویؐ میں خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس بات کی پیشن گوئی کی تھی کہ آج  (جس دن حضورؐ نے یہ حدیث بیان کی) ر وئے زمین پر جو شخص زندہ ہے سوسال کے بعد وہ زندہ نہیں ہوگا۔ اس حدیث کے بعد یہ کیسے ممکن ہے کہ خضر علیہ السلام  زندہ بچ رہے ہوں۔

خضرؑ کے بارے میں قرآن مجید میں بہت زیادہ ذکر نہیں آیا، نہ ہی ان کی امت یا قوم کا ذکر کیا گیا ہے لیکن ان کی موسیؑ سے ملاقات تفصیل کے ساتھ بیان کی گئی ہے۔ قرآن مجید کے مطابق خضرؑ موسیؑ کے استاد اور کچھ عرصے کیلئے دوست رہے۔ البتہ یہ بات حتمی ہے کہ خضرؑ نبی تھے اور اب دنیا میں موجود نہیں ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago