نگران وزیر توانائی کی بجلی کے حوالے سے بڑی خوشخبری

نگران وزیر توانائی نے بجلی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی۔ نگران وزیر توانائی محمد علی نے  بتایا ہے کہ نگران حکومت بہت بڑا کام کرنے جارہی ہے جس میں  سے ایک یہ ہے کہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر صنعت ترقی کرے گی تو ملک  میں ڈالر آئے گا جس سے مہنگائی کم ہو گی اور عوام خوشھال ہوں گے۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کےمطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ دو تین کام ہم نگران حکومت میں کرنے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی نگران حکومت کے پاس 7 یا 6 ہفتے ہیں۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ہم صنعتوں کے لیے اہم کام کر کہ جائیں۔ صنعتوں کیلئے بجلی کی  قیمت میں کمی کی جائے گی جس کے  نتیجے میں صنعتیں ہی پھر گھروں کیلئے سستی چیزیں فراہم کر سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ  ہمارے منصوبے میں گردشی قرض میں کمی اور یوریا کھاد قیمت میں کمی بھی شامل ہے۔نگران وزیر  توانائی نےکیپیسٹی پیمنٹس کے حوالے سے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹس  کا معاملہ نگران حکومت اپنے دور میں مکمل حل تو نہیں کر پائے گی تاہم اس کے حل کیلئے روڈ میپ ضرور دے کر جائے گی۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

5 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

5 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

5 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

5 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

5 days ago