Categories: پاکستان

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک بھر میں  سونے کی  فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ  سونے کی قیمت میں بارہ سو روپے فی تولہ کمی  واقع ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 28 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں آج کاروبار کے شروع  میں  ڈالر17 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے،  یاد رہے گزشتہ روز بھی  کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ  281 روپے 67 پیسےپر تھا۔

اسی کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی  آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 کا  انڈیکس 303 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 942 پر آ گیا۔گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستانی روپے کی قیمت مستحکم ہوئی ہے جسکی وجہ سے کاروباری منڈیوں میں ڈالر کی مندی ہوئی ہے۔ اسی لیے پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہوئی ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago