Categories: ورلڈ

سال 2024 میں کون کونسے ممالک الیکشن کے عمل سے گزریں گے؟

تفصیلات کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں موجود انسانی آبادی کا ہر چوتھا رجسٹرڈ ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرے گا۔  سال 2024 میں  تمام براعظموں سے پچاس سے زائد ممالک الیکشن کے عمل سے گزریں گے۔ الیکشن کے عمل سے گزرنے والے ممالک میں پاکستان، امریکہ، روس، بھارت ، یورپی یونین کے بہت سے ممالک، میکسیکو، جنوبی افریقہ ، تائیوان، انڈونیشیا اور ایران سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔

اور تو اور بتایا جا رہا ہے کہ  شمالی کوریا کے لوگ بھی الیکشن کے عمل سے گزریں گے جہاں ان کے سامنے بیلٹ پیپرز پر صدارت کیلئے صرف ایک ہی امیدوار ہوگا۔ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اس سال2024 میں دنیا بھر سے2 ارب لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ویسے تو جنوری 2025میں الیکشن شیڈول آئے گا لیکن امکان  ہے کہ وزیراعظم رشی سوناک اسی سال کے آغاز پر ہی الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں،اسکے علاوہ یورپین یونین میں اس سال 6جون سے لے کر9جون تک یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات ہوں گے جس میں 27ممبر ممالک سے 400ملین سے زائد لوگ ووٹ ڈالیں گے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago