Categories: پاکستان

پیاز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

انتہائی اضافے کے بعد پیاز کی قیمت 240 تک کیسے پہنچی بڑی وجہ سامنے آگئ، پاکستان میں پیاز کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ بھارتی پابندی کے بعد پاکستانی برآمد کنندگان کی جانب سے فائدہ اٹھانا قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بتایا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ  صارفین مقامی مارکیٹوں میں پیاز کی فی کلو قیمت 240 روپے تک ادا کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  بھارت نے 8 دسمبر 2023 سے مارچ 2024 تک پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی جسکے بعد برآمد کنندگان کی جانب سے شدید خریداری پر مقامی نرخ اچانک 120-140 روپے سے بڑھ کر 160-180 روپے ہو گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔اسی کے نتیجے میں افراط زر سے متاثر صارفین اب دیگر سبزیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مانگ والی اشیاء پیاز کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پیداوار میں کمی کے بعد پچھلے 3 ماہ کے دوران پیاز کی مقامی قیمتوں میں دوگنا سے زیادہ اضافے کے بعد بھارت نے برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی بازاروں میں قیمتوں میں گراوٹ آ رہی ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 day ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 day ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 day ago