Categories: ورلڈ

ہاتھیوں کے جھنڈ نے سکول پر حملہ کر دیا

جانوروں کا ٹھکانہ جنگل ہوتا ہے، مگر کبھی کبھی جانوروں کو شوق پیدا ہوتا ہے انسانوں کی آبادی میں زبر دستی گھس کر حالات کا جائزہ لینے کا۔ ہاتھیوں کے جھنڈ نے سکول پر حملہ کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا ہے  جہاں سرکاری سکول میں ہاتھیوں کے غول نے حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھیوں کے غول نےاسکول میں داخل ہوتے ہی حملہ  کر دیا اور اپنی پوری طاقت سے سکول میں توڑ پھوڑ کرکے عمارت کو کافی  نقصان پہنچایا۔  بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھیوں کے جھنڈ نے سکول میں لگے درختوں کو بھی جڑ سے اکھاڑ پھینکا لیکن خوش قسمتی سے سکول میں موجود کسی بھی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔ سکول میں ہاتھیوں کی توڑ پھوڑ اور نقصان کا تخمیہ لگانے کیلئے سرکاری ٹیم نے سکول کا دورہ کیا جب کہ ہاتھیوں کے غول کی سکول پر  حملہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

واضح رہے کچھ دن قبل ایسے ہی ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا تھا۔  تفصیلات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں ایک جنگلی ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا تھا ، ہاتھی کے اند داخل ہوتے ہی عدالت کے احاطے میں  ہر طرف افراتفری پھیل گئی  تھی اور کئی لوگ خوف کا بھی شکار ہوئے تھے۔ بتایا جا رہا تھا کہ ہاتھی نے عدالت کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

 

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago