Categories: پاکستان

خاتون کو رکشے میں ہراساں کرنے پر دو افراد گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس نے منگل کو ماڈل ٹاؤن کینال روڈ کے قریب چنگچی رکشے میں نوجوان خاتون کو ہراساں کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

خاتون کے والد کے مطابق، ایک موٹرسائیکل پر سوار افراد نے اس وقت ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا جب ہم شادی سے گھر واپس جانے کے لیے ایک چنگچی رکشے پر بیٹھ گئے۔

محمد شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ان افراد نے ان کی بیٹی پر نامناسب تبصرے کیے۔ “ایک ٹریفک سگنل پر، انہوں نے اس کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی۔ ایک آدمی نے میری بیٹی کا چہرہ بھی پکڑنے کی کوشش کی۔‘‘

اس دوران اہل خانہ نے ملزمان کی موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ نوٹ کی اور فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔

علاقہ کے ایس ایچ او محمد قاسم نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ موٹر سائیکل کا نمبر محکمہ ایکسائز کو بھیج دیا گیا اور چند گھنٹوں میں ہم نے ان افراد کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 509ii کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق، جو شخص جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے یا زبانی یا ایسے اشارے کرتا ہے یا جنسی نوعیت کا جسمانی برتاؤ کرنے کی کوشش کرتا ہے اسے تین سال قید کے ساتھ، 500,000 روپے تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

گزشتہ چند ماہ میں لاہور میں اس طرح کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 21 اگست کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک خاتون کو ہراساں کرنے پر 10 مردوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago