بھارتی میڈیا کے جواب میں پاکستانی حسن علی کے ساتھ کھڑے ہو گئے

کراچی(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹرز اور شائقین ایک ساتھ کھڑے ہیں تاکہ دنیا کو یہ بتایا جا سکے کہ ہم سب پاس حسن علی کے ساتھ ہیں۔

کرکٹ شائقین کا ردعمل، اس وقت سامنے آیا جب شرمناک بھارتی میڈیا نے پورے واقعہ کو شرمناک موڑ دینے کی کوشش کی ، جس کے بعد لوگوں نے بڑی تعداد میں باؤلر کی حمایت کی اور میتھیو ویڈ کا اہم کیچ چھوڑنے پر اسے معاف کر دیا ۔

ہندوستان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستانی مداح حسن علی پر اس لیے تنقید کررہے ہیں کہ ان کی اہلیہ سمیعہ آرزو ہندوستانی ہیں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے ایک نیوز آرٹیکل کا اقتباس ہے کہ ’’وہ حسن کی بیوی ہندوستانی ہے، اسی لیے پاکستانی ٹرولر اس سے نفرت کرتے ہیں”

WION جو کہ ایک ہندوستانی کثیرالقومی انگریزی زبان کا نیوز چینل ہے جو پاکستان سے متعلق مسائل کی متعصبانہ اور ہائپر نیشنلسٹ کوریج کے لیے جانا جاتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ “حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد مذہبی بنیادوں اور ازدواجی حیثیت پر بے رحمی سے ٹرول کیا گیا”۔

ایک اورہندوستانی ویب سائٹ اوپی انڈیا کی خبرمیں کہا گیا کہ “پاکستانی پیسرپراپنی ہندوستانی بیوی کو خوش کرنے کے لیے میچ فکسنگ کا الزام ہے”۔
“واقعے کے بعد، سینئر کرکٹر شعیب ملک کو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن سوشل میڈیا کے ایک مخصوص طبقے کو یقین نہیں آیا، وہ ان پرسخت غصے میں آگئے ، انہیں بے رحمی سے گالم گلوچ اور ٹرول کیا۔

زی نیوز کے اینکر سدھیر چوہدری نے آن ایئر دعویٰ کیا کہ سامعہ آرزو کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور سوشل میڈیا پر اس حقیقت کے لیے بہت زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ہندوستانی ہیں۔

اس معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے ایک حصے نے فاسٹ باؤلر کو نشانہ بنایا اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

تاہم، یہ کہنا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین حسن علی کو گالیاں اور ٹرول کر رہے ہیں، چند لوگوں کی ٹویٹس یا سوشل میڈیا کے مشاہدات کی بنیاد پر، یہ محض گھٹیا صحافت ہے۔

کئی پاکستانیوں نے فاسٹ باؤلر کی ہمت بڑھائی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago