Categories: Carsپاکستان

اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس آن لائن بھی بنے گا

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے شہریوں کے لئے بڑا ریلیف دیدیا ہے۔ اب آپکو ڈرائیونگ لاسنسن کا لرنر پرمٹ بنوانے کیلیئ خدمت مرکز جانے یا انتظار کی کوفت برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب لرننگ ڈرائیونگ لائسنس آن لائن بھی بنے گا۔ شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔

وزیر اعلی آفس میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پنجاب پٹرولنگ پوسٹس، خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز پر بھی شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس کی سہولت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ایپ کی تیاری اور لانچنگ پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کی کاوشوں کو سراہا۔

آپ بھی آن لائن لرنر ڈرائیور پرمٹ کیلئے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو نیچے موجود تصویر پر کلک کریں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 day ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 day ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 day ago