Categories: Cars

پاکستان میں متعارف کروائی گئی الیکٹرک کار ایم جی 4 کی تمام معلومات

ایم جی پاکستان کی جانب  سے نئی الیکٹرک کار’ایم جی 4‘ پاکستان میں بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔  ایم جی 4 کار دو ماڈلز میں متعارف کرائی گئی ہے، جنہیں ایکسائٹ اور ایسنس  کے نام دیئے گئے ہیں۔ یہ گاڑی چین میں رواں سال جون میں متعارف کرائی جا چکی ہے۔ ایم جی فور 240ہارس پاور اور 250نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس طاقت کے ساتھ ایم جی فور کار 7 اعشاریہ 2سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایم جی فور ریئر وہیل ڈرائیو سسٹم کے ساتھ پاکستان میں لانچ کی گئی ہےاور اس  کے ڈیش بورڈ پر اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے ساتھ 10.25انچ کی ڈیجیٹل ٹچ سکرین دی گئی ہے۔ اس گاڑی کی بیٹری صرف 35منٹ میں 10فیصد سے 80فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔گاڑی کے دونوں ماڈلز مختلف بیٹری پیکس اور مختلف قیمتوں کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں۔

ایم جی فور کا 51کلو واٹ آور بیٹری پیک کا حامل ماڈل ایک بار ریچارج کرنے پر350کلومیٹر سفر کرسکتی ہے او راس کی قیمت ابتدائی طور پر  1کروڑ 9لاکھ 99ہزار روپے رکھی گئی تھی۔ اسی طرح ایم جی 4ایسنس کی قیمت 1کروڑ 29لاکھ 90ہزار روپے رکھی گئی تھی، جو 64کلوواٹ بیٹری پیک کے ساتھ آتی ہے۔ اس بیٹری پیک کے ساتھ ایک ریچارج میں یہ گاڑی 450کلومیٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایم جی فو پاکستان بھر میں ایم جی ڈیلرشپس پر دستیاب ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago