صوبائی حلقے کی نشست پر باپ بیٹا آمنے سامنے آگئے

ملک بھر میں الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں ایسے میں ایک دلچسپ صورتحال بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 4 بارکھان کی نشست پر ایک باپ اور بیٹا آمنے سامنے آگئے ہیں۔ سردار عبد الرحمان کھیتران کے مقابلے میں ان کے بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ عبدالانعام شاہ کھیتران نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ سردارعبدالرحمان کھیتران ن لیگ کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی  کی جانچ پڑتال کے لیے امیدواروں کی سہولت کے لیے آن لائن سہولت کے مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان  اکیکشن کمیشن کا کہنا ہے  آن لائن سہولت  دفتر  سیکرٹریٹ میں  میں بنایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب، ایف آئی اے،   ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کی  باہمی معاونت سے  بننے والا آن لائن سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا ۔ دفتر  سے امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جانے کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے  کہ سیکریٹری پاور ڈویژن اور سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو  ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کرنے کی ہدایت کر دی گئی  ہے،  انہوں  نے مزید کہا کہ سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اور سیکریٹری ہاؤسنگ بھی ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرستیں حاصل کریں، الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کر لیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago