ممکن ہے پی ٹی آئی کے بڑے رہنما کو آج جیل سے رہائی مل جائے

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو آج جیل سے رہا کیے جانے کا امکان  ظاہر ہو گیا ہے  ۔  بتایا جا رہا ہے کہ  رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی اڈیالہ جیل میں  پہنچ چکے ہیں۔اسی کے ساتھ ساتھ  خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین بھی  اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زوجہ بشرا بی بی انکا  وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ  آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جاری کیا تھا، فیصلہ چار صفحات پر مشتمل  تھا ۔ فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ  نے  پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عدالتی فیصلے کا غلط استعمال کریں تو عدالت اپنے فیصلے کو  منسوخ بھی کر سکتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی بیٹی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلے نے ثابت کر دیا سائفر کیس بے بنیاد تھا، کیس میں انکے والد کی جیت پورے ملک کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کے والد باہر آکر اپنی انتخابی مہم خود چلائیں گے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago