Categories: پاکستان

ٹک ٹاک بناتے تین نوجوان جان کی بازی ہار گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر خانقاہ ڈوگراں میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تین نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔ ٹک ٹاک بنانے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انکی ٹکر ایک کار سے ہو گئی تھی جسکے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ  شیخوپورہ کی تحصیل خانقاہ ڈوگراں کا مشہور ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا۔ جاتے ہوئے راستے میں ٹک ٹاک بنانے کا خیال آیا اور ٹک ٹاک  بناتے ہوئے انکا  موٹرسائیکل بے قابو ہو گیا۔ جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی کار کے ساتھ ٹکرا گئی اور سنگین حادثہ پیش آگیا۔جائے حادثہ پر پہنچنے والے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  ٹک ٹاک بناتے ہوئے  محمد انس صائم کی موٹر سائیکل کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں تینوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں  تینوں افراد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر وائرل ہونے کہ شوق نے ماضی میں بھی کئی انسانوں کی قیمتی جانیں لی ہیں۔  ٹک ٹاک کے شوقین حضرات  ویڈیو کو منفرد بنانے ک چکر میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طرح کا افسوسناک واقع  خانقاہ ڈوگراں میں پیش آیا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago