سونے کی قیمت میں بڑی کمی

نئے سال کی آمد سے قبل رواں سال کاروبار کے آخری روز شادی کے خواہشمند حضرات کو بڑی خوشخبری مل گئی۔ سونے کی قیمت میںاتنی کمی آگئی کہ دل خوش ہو جائے۔ ڈالر کی مندی اور روپے کی قدر کے اثرات سونے کی قیمت میں بھی واضح طور پر ظاہر ہو رہے ہیں۔

آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی بھاری کمی  واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق1900 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار  نو سو روپے کا ہوگیا ہے۔  تاہم  دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 89 ہزار 386 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر 2070 ڈالر فی اونس ہے۔

جبکہ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی  کارجحان، پاکستانی روپیہ مستحکم جبکہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔ ایکسچینج مارکیٹس  میں امریکی کرنسی کی بے قدری ہونے لگی ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر کم ہو گئی ہے۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق  سال 2023 کے آخری کاروباری دن  کی شروعات پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا تھا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو گئی تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے دوران سستا ہو گیا  تھا۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago