Categories: کرائم

ملازمین کی جانب سے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

ٹاؤن ہال ملازمین نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، لاہور پولیس نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق لاہور میں ٹاؤن ہال کے قریب ٹریفک وارڈن نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو بیرئیر ہٹانے سے منع کیا تھا، منع کرنے کہ بعد موٹر سائیکل سوار طیش میں آگیا اور  اس نے بیرئیر کو ٹھڈے مارنا شروع کردیے۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے فون کر کے اپنے 15 سے 20 ساتھیوں کو بلا لیا اور  وہ سب مل کر وارڈن کو اغوا کر کے ٹاؤن ہال لے گئے۔ ٹاؤن ہال لے جانے کے بعد ٹریفک وارڈن کو  تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹریفک وارڈن سلیم کو حبس بےجا میں رکھا اور پھر  نیم بہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سی ٹی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء، سرکاری معاملات میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago