اہم پی ٹی آئی رہنما کا عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

اہم پی ٹی آئی رہنما کا عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کی ہے، اسپیشل پراسیکیوٹر عرفان بھولا، سہیل عارف اور تفتیشی افسر  بھی عدالت میں پیش ہوئے، فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل فیصل فرید چوہدری اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے جہاں دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا تھی لیکن 10 دن کا دیا گیا،  اس موقع پر مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی گئی، آٹھ کنال اراضی فواد چوہدری کے نام منتقل ہوئی۔

اس حوالے سے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ادائیگی ٹھیکیدار نے کی ہے۔ فواد چوہدری اپنی ادائیگی کے ثبوت دینا چاہتے ہیں جو ابھی نہیں دیئے، اس کے لیے مزید تفتیش کرنا باقی ہے،  پراسیکیوٹر نے بتایا کہ متعلقہ ٹھیکیدار اور ایکسیئن کو 2 جنوری کو بلایا ہے، مختلف ریکوری بھی کرنی ہے،جس کے لیے  مزید دس دن کا ریمانڈ دیا جائے، مشکوک ٹرانزکشنز سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرنا ہوں گے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago