Categories: کھیل

پی ایس ایل 2024 کی تاریخ سامنے آگئی

پی ایس ایل 2024 کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ پی ایس کا نواں ایدیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 8 فروری 2024 سے 24 مارچ 2024 تک منعقد کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 9 کیلئے غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو بھی جلد حتمی شکل دے دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہو جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر 2023 کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پی ایس ایل 9 کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ نیشنل ٹی 20 کا فائنل 10 دسمبر 2023 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی میجمنٹ  نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ فرنچائز کی جانب سے مداحوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملتان سلطانز  نے انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایلیکس ہارٹلے کو ٹیم کی اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ایلیکس ہارٹلے نے انگلش ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 ون ڈے اور 4 ٹی20 مقابلوں میں شرکت کی ہے۔

Tags: Psl
usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 day ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 day ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 day ago