Categories: کھیل

آئی سی سی نے پاک جنوبی افریقا میچ میں ڈی آر ایس سسٹم کی غلطی تسلیم کر لی

گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں امپائرز کی جانب سے دیے گئے کچھ فیصلے متنازعہ ہو گئے جبکہ ڈی آر ایس سسٹم کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران ایک موقع پر پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 1 وکٹ اور جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 8 رنز درکار تھے، اس دوران حارث رؤف کی ایک گیند جنوبی افریقی بیٹر تبریز کے پیڈ پر لگی جس پر پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی گئی لیکن امپائر کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر پاکستان نے ریویو لے لیا۔

ریویو میں نظر آیا کہ بال وکٹ کی اسٹمپس سے ٹکرا رہی ہے لیکن اس کا آدھے سے زیادہ حصہ باہر ہے جس کی وجہ سے قوانین کے تحت امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تھرڈ امپائر نے تبریز کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا، اس فیصلے کے بارے میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  نے آئی سی سی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بُری امپائرنگ اور قوانین پاکستان کی شکست کی وجہ بنے ہیں اور آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے اگر گیند اسٹمپ پر لگ رہی ہے پھر بھلے آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا ہو یا ناٹ آؤٹ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے اور وہ آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے۔

جنوبی افریقا کی اننگز کے 19ویں اوور میں پاکستانی  باؤلر اسامہ میر کی ایک گیند ساؤتھ افریقی بیٹر وین ڈر ڈسن کے پیڈ پر لگی، اسامہ میر کی جانب سے زوردار اپیل کی گئی جس پر امپائر پال ریفل  نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔ ساؤتھ افریقی بیٹر کی جانب سے امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا گیا اور جب ٹی وی پر ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے گیند کو دکھایا گیا تو اسامہ میر کی گیند کو پہلے وکٹوں سے بہت باہر جاتے دکھایا گیا لیکن کچھ ہی لمحے بعد ایک اور ٹی وی ری پلے دکھایا گیا جس پر گیند وکٹوں کو چھو رہی تھی جس پر آؤٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

اس پر آئی سی سی نے وضاحت دی کہ پہلے دکھائی گئی گیند ڈی آر ایس کی غلطی کی وجہ سے باہر جاتی دکھائی دی تھی البتہ بعد میں جب گیند وکٹوں کو لگتی دکھائی دی تو وہ درست گیند تھی۔ اس کے بعد بھارتی میں موجود ڈی آر ایس سسٹم پر بہت سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago