پاکستان، نیوزی لینڈ میچ کے دوران بارش ہو بھی گئی تو کھیل متاثر نہیں ہو گا

پاکستان، نیوزی لینڈ میچ کے دوران بارش ہو بھی گئی تو کھیل متاثر نہیں ہو گا، چنا سوامی سٹیڈیم بنگلورو میں نیا نظام نصب کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آمنا سامنا ہوگا، شیڈیول کے مطابق میچ ساڑھے10 بجے شروع ہوگا البتہ ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے نیوزی لینڈ سے بڑے مارج سے جیت کی ضرورت ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق چنا سوامی سٹیڈیم بنگلورو میں نیا نظام نصب کر دیا گیا ہے جس کی بدولت اگر پاکستان، نیوزی لینڈ میچ کے دوران بارش ہو بھی گئی تو کھیل متاثر نہیں ہو گا۔  اگر بارش ہوئی تو چنا سوامی سٹیڈیم میں نصب سب ایئر سسٹم خودکار انداز میں متحرک ہو جائے گا جس سے میدان میں پانی کھڑا نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ نیا نظام بارش رکنے کے بعد 15 سے 20 منٹ میں گراونڈ کو اس قابل بنا دے گا کہ میچ دوبارہ شروع ہو سکے۔ سب ایئر سسٹم ایک منٹ میں 10 ہزار لیٹر پانی خارج کرتا ہے جو قدرتی نکاسی سے 36 گنا تیزی سے اخراج کا عمل انجام دیتا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 month ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 month ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 month ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 month ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 month ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 month ago