Categories: کھیل

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: گلین میکسویل کا ‘سپر اسٹار’ حارث رؤف کے ساتھ جرسی کا تبادلہ

دبئی(ویب ڈیسک) جمعرات کی رات دوسرے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے پاکستان کو شکست دینے کے بعد، پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لیے جشن منانے کے لیے کچھ زیادہ نہیں تھا۔

تاہم، ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے دنیا بھر کے ہزاروں مداحوں کو خوش کردیا۔ اور وہ تھی آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور پاکستان کے حارث رؤف دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ٹاکرا ختم ہونے کے بعد جرسیوں کا تبادلہ۔

حارث رؤف بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبورن سٹارز کے لیے میکسویل کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں۔

حارث رؤف نے ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھ میچوں میں پیسر نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور میگا ایونٹ میں 7.30 کا اکانومی ریٹ برقرار رکھا۔

میکسویل نے انسٹاگرام پر لکھا، “مجھے فخر ہے کہ یہ نوجوان اس لیول تک آیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “اس نے @starsbbl اور پاکستان کرکٹ کے لیے جو کچھ کیا ہے وہ غیر معمولی ہے! وہ ایک بہترین انسان اور ایک عظیم ٹیم کا ساتھی ہے، جسے میں ہمیشہ ایک دوست کی طرح یاد رکھوں گا۔”

28 سالہ رؤف کو ٹیگ کرتے ہوئے میکسویل نے اسے بتایا کہ وہ ایک ’’سپر اسٹار‘‘ ہے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago