Categories: کھیل

بابر اعظم کو خاندان والوں نے بھی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خاندان والوں نے بھی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابر میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کیلئے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں، ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ میں بابراعظم کو کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹس مین زیادہ رنز پانے کے لیے قیادت چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ ماڈرن کرکٹ کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان کرکٹ کو چہرے نہیں بلکہ سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کپتان میں قوت فیصلہ ہونی چاہیے، قیادت کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرے۔

دوسری جانب بھارتی سابق کپتان اور لیجنڈ پلئیر کپل دیو نے بابر اعظم کی حمایت کردی ہے۔ کپل دیو نے بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر بابر اعظم کے بارے میں تنقید کرنا غیر منصفانہ ہوگا۔ انہوں نے بابر اعظم کی سابقہ کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم  نے صرف چھ ماہ قبل ہی پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچایا تھا۔ کپل دیو نے کہا کہ اگر آپ کہتے ہیں کہ بابر اعظم آج کپتانی کے لیے صحیح انتخاب نہیں ہیں، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ صرف ان کی موجودہ کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 month ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 month ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 month ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 month ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 month ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 month ago