Categories: کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے عبوری سلیکشن کمیٹی ختم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کیا گیا ہے اور اب نئے چیف سلیکٹر اورسلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  نے 7 نومبر کو سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کو قومی ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا کیونکہ یہ عہدہ گزشتہ ماہ انضمام الحق کے استعفیٰ کے بعد خالی ہو گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان توصیف احمد کریں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خاندان والوں نے بھی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابر میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کیلئے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں، ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔

کامران اکمل نے مزید کہا کہ میں بابراعظم کو کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹس مین زیادہ رنز پانے کے لیے قیادت چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ ماڈرن کرکٹ کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان کرکٹ کو چہرے نہیں بلکہ سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کپتان میں قوت فیصلہ ہونی چاہیے، قیادت کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کرے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago