Categories: کھیل

شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکت ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی منز ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی ہار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے جبکہ دورہ آسٹریلیا کیلئے شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت کیلئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔ جیو نیوز  کے مطابق بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو کرکٹ بورڈ اسے قبول کر لے گا البتہ دوسرے آپشن کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بابر اعظم کو خود کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ34 سالہ شان مسعود 30 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 4 سینچریوں اور 7 ففٹیز کے ساتھ 1597 رنز بنائے ہیں۔ شان مسعود اوپننگ بلے باز اور رائٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر ہیں۔ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ شان مسعود کے چچا وقار مسعود خان سابق بیوروکریٹ ہیں اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکر کے مشیر بھی ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خاندان والوں نے بھی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابر میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کیلئے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں، ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago