Categories: کھیل

حارث رؤف نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

حارث رؤف نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ جس پر چیف سلیکٹر نے پیسر پر کڑی تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا کیخلاف دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پہلے حارث رؤف آسٹریلیا سیریز میں شرکت کیلئے تیار تھے لیکن گزشتہ رات انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔

وہاب ریاض نے مزید بتایا کہ میجمنٹ  نے دو روز قبل اس دورے کے حوالے سے حارث رؤف سے بات چیت کی تھی اور حارث  نے پاکستان کیلئے ٹیسٹ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی تھی البتہ انہوں نے کل رات اپنا ارادہ بدل لیا اور وہ آسٹریلیا کی اس ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے۔

وہاب ریاض نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حارث رؤف فٹنس کے مسائل اور ورک لوڈ سے پریشان تھے۔ ہم نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ہم انہیں سہولیات فراہم کریں گے اور کسی بھی ممکنہ ناکامی کو بھی قبول کریں گے۔ جبکہ ہمارے فزیو نے بھی کہا تھا کہ انہیں چوٹ کی کوئی فکر نہیں ہے۔ وہ تھکا ہوا ہے، لیکن ہم اسے اچھی طرح سے سنبھال سکتے تھے۔ البتہ وہ اس دورے سے باہر ہو گئے ہیں اور وہ اس دورے کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

حارث رؤف کے سیریز کھیلنے سے انکار بارے باتچیت کرتے ہوئے وہاب ریاض نے مزید کہا کہ اس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago