Categories: کھیل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے شو کاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد سٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کی سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ  نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔

حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ وہ ڈپارٹمنٹس کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے, حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کےدوران 21 دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ  نے این او سی دینے سے قبل شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔

پی سی بی کو حارث رؤف کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں حارث رؤف نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچز کھیلنے سے منع کردیا تھا۔ پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کر رکھی ہے، وہ بگ بیش کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں لیکن آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

5 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

5 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

5 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

5 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

5 days ago