Categories: کھیل

پی ایس ایل 9 کیلئے کراچی کنگز کے نئے کپتان کا نام سامنے آ گیا

کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم کے رخصت ہونے کے بعد کراچی کنگز  نے ٹیم کے نئے کپتان کے تقرر کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے سابق کپتان شان مسعود اب کراچی کنگز کی قیادت کریں گے، اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کی فاتح کراچی کنگز نے 13 دسمبر کو ہونے والے ڈرافٹ سے قبل ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ کی ہے۔

اس ٹریڈ میں پاکستان کے موجودہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ہیں جبکہ ان کے بدلے میں کراچی کنگز  نے بائیں ہاتھ کے سپنر فیصل اکرم کو ڈائمنڈ راؤنڈ میں پہلی اور سلور راؤنڈ میں پہلی پک کے ساتھ الوداع کردیا ہے۔ یاد رہے کہ شان مسعود نے ابتدائی طور پر 2018 کے پی ایس ایل سیزن کے دوران ملتان سلطانز میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2019ء میں کراچی کنگز کیخلاف اپنا پی ایس ایل کا ڈیبیو کیا تھا۔

پی ایس ایل سیزن نائن کا ڈرافٹ 13 دسمبر 2023ء کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پی ایس ایل 9 عارضی طور پر 8 فروری سے 24 مارچ 2024ء تک شیڈول ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ دو ممالک پی ایس ایل 9 کے کچھ میچوں کی میزبانی کی دوڑ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ پاکستان میں انتخابات کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کی میزبانی کر سکتے ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

1 day ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

1 day ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

1 day ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

1 day ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

1 day ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

1 day ago