Categories: کھیل

اسد شفیق نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسد شفیق نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے اسد شفیق نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لےلی ہے۔ قومی کرکٹر اسد شفیق نے بتایا ہے کہ وہ پیٹرن ٹرافی میں مزید تین میچز کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

کراچی میں ڈوپیسٹک میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا ہے کہ میں اب وہ جوش محسوس نہیں کررہا ہوں جو شروع میں تھا، پورے کیرئیر میں جن لوگوں نے سپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں ہوں کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اسد شفیق نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ 2010 میں سپاٹ فکسنگ کے واقعے کے بعد کا وقت کافی مشکل تھا، عوام کا کرکٹ پر اعتماد بحال کرانا اہم تھا، کسی کیلئے بھی ملک کی نمائندگی کرنا بہت اعزاز کی بات ہوتی ہے، مجھ پر ریٹائرمنٹ کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا، یہ میرا اپنا فیصلہ ہے، کرکٹ سے محبت ہے لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جوش ختم ہوتا جاتا ہے، جب ٹیسٹ کے نمبر ون پلئیر بنا تھا وہ یادگار ترین لمحہ تھا، ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیلنا بھی یادگار تھا، کوئی ایسا لمحہ نہیں جس کو کہوں کہ مایوس کن رہا ہو۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

9 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

9 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

10 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

10 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

10 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

10 hours ago