Categories: کھیل

شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ شان مسعود آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر  کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں آل راونڈر فہیم اشرف سمیت 4 فاسٹ باولرز کو شامل کیا گیا ہے۔ کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم ، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی پلئینگ الیون میں شامل ہوں گے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد اور عامر جمال اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، عصمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، نیتھن لائن، ٹریوس ہیڈ،جوش ہیزل ووڈ, الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آف سپنر ساجد خان جنہیں اسپنر ابرار احمد کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا وہ بھی آج ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago