Categories: کھیل

پی ایس ایل 9 کا شیڈیویل تبدیل کردیا گیا

پی ایس ایل 9 کا شیڈیویل تبدیل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔ نئےشیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور میں ہوگی جبکہ لیگ کا فائنل میچ 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل سیزن 9 کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کردیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 11 دسمبر کی معطلی کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی جاری ٹریننگ کو روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں عام انتخابات بیوروکریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے اور پنجاب میں انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago