رمضان المبارک کب شروع ہو گا اور عید کس تاریخ کوہو گی؟

ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ 2024 کو پہلا روزہ ہوگا اور اسی طرح 11 اپریل بروز جمعہ 2024 کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ظاہر کی گئی ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز پاکستان میں عید الفطر منائی جائے گی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق شب معراج بروز بدھ 7 فروری 2024 کو ہو گی جبکہ شب برات بروز اتوار 25 فروری کو ہو گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے بھی مملکت میں رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے اور 11 اپریل بروز جمعہ کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز  متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ متھدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل کو اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی، ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago