پی ٹی اے نے 6 ماہ کی بلا سود اقساط کے ساتھ آئی فون 15 اپروو کرنا شروع کردیے

پی ٹی اے نے 6 ماہ کی بلا سود اقساط کے ساتھ آئی فون 15 کی اپروو کرنا شروع کردیے۔ اب شہری آئی فون 15 کا پی ٹی آے ٹیکس بلا سود قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں۔

کوئی بھی سمارٹ فون پاکستان میں آتا ہے تو اسے استعمال کرنے کیلئے پی ٹی اے کو بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ایپل کپمنی کے فونز پر ٹیکس لاکھوں روپے بنتا ہے اور بہت سے لوگ یک مشت اتنا ٹیکس ادا نہ کرپانے کی وجہ سے آئی فون نہیں خرید پاتے۔ لیکن اب بینک الفلاح کے الفلاح مال نے صارفین کیلئے بہترین سہولت کا اعلان کردیا ہے۔

اب کوئی بھی شہری اپنے آئی فون 15، آئی فون 15 پرومیکس، آئی فون 15 پرو اور آئی  فون 15 پلس کا پی ٹی اے ٹیکس 6 ماہ کی اقساط میں جمع کروا سکتا ہے۔ 6 ماہ کی قسط کے منصوبے کے تحت 5% پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔ صارف اپنا شناختی کارڈ نمبر اور آئی ایم ای آئی نمبر دے کر الفاح مال کے ذریعے اپلائی کرے گا اور 5 سے 7 روز میں آئی فون 15 سیریز کا فون پی ٹی اے اپروو ہو جائے گا۔ اپروول کے ھوالے سے صارف کو الفلاح بینک کی جانب سے کال موصول ہوگی۔

آئی فون 15 پر ٹیکس 1 لاکھ 30 ہزار 999 روپے ہے جبکہ آئی فون 15 پرو پر ٹیکس 1 لاکھ 64 ہزار 999 روپے، آئی فون 15 پلس پر ٹیکس 1 لاکھ 36 ہزار 999 روپے اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 1 لاکھ 79 ہزار 999 روپے ہے۔

واضح رہے کہ آئی فون 15 سیریز کے فونز ستمبر 2023 میں ریلیز کیے گئے ہیں اور صارفین ان کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 days ago