کیا مستقبل میں چیزیں واقعی غائب ہو سکیں گی؟

چین میں سائنس دانوں نے ایک نیا کیموفلاج مٹیریل بنایا ہے جو اپنے اطراف کے حساب سے رنگ بدل لیتاہے

کیا مستقبل میں چیزیں واقعی غائب ہو سکیں گی؟

بیجنگ:چین میں سائنس دانوں نے ایک نیا کیموفلاج مٹیریل بنایا ہے جو اپنے اطراف کے حساب سے رنگ بدل لیتا۔ یہ مٹیریل مستقبل میں نظروں سے اوجھل کر دینے والی اشیاء بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔
کئی جانور خود کو اطراف میں ملانے کے لیے کیموفلاج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس عمل کی نقل کرنے والے انسان کے بنائے سسٹم کافی پیچیدہ اور کئی جہتوں پر مشتمل ہوتے ہیں جس میں وہ اطراف کی شناخت کرتے ہیں، ان کی خصوصیات سمجھتے ہیں اور پھر اس کے مطابق تبدیلی لاتے ہیں۔
سائنس ایڈوانس میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ کیموفلاج سسٹم برقی آلات پر بہت انحصار کرتے ہیں جن کو پیچیدہ ساخت، مشکل استعمال اور زیادہ قیمت جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
تحقیق میں سائنس دانوں نے نئے قسم کے مٹیریل کے متعلق بتایا ہے کہ یہ ایک خاص عمل سے گزرتے ہیں جس کو ’سیلف-اڈیپٹیو فوٹوکرومزم (ایس اے پی) کہا جاتا ہے تاکہ آکٹوپس یا گرگٹ کی طرح اطراف کے ساتھ مل جانے کی صلاحیت حاصل کی جا سکے۔
جب ایس اے پی مٹیریل روشنی کی مخصوص ویو لینتھ کے سامنے آتے ہیں ان کے مالیکیول نئی ترتیب میں آتے ہیں اور مٹیریل کے رنگ تبدیل ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انسانوں کے بنائے گئے گزشتہ کیموفلاجنگ سسٹم کے مقابلے میں نئے ایس اے پی مٹیریل سادہ، سستے اور استعمال میں آسان ہیں۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی

اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فورسز کے ساتھ نہ کھڑے ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے…

6 منٹس ago

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…

22 گھنٹے ago

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…

22 گھنٹے ago

پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا

پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ…

22 گھنٹے ago

پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…

24 گھنٹے ago

بلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…

2 دن ago