سوپ بنانے کیلئے ماہانہ 300 بلیاں ذبح کرنے والا ریسٹورینٹ بند کردیا گیا

چین و ویتنام اپنے انوکھے کھانوں کیلئے مشہور ہیں، کہا جاتا ہے کہ ان ملکوں کے باسی ہر اس چیز کو کھا جاتے ہیں جس میں جان ہوتی ہے۔ ان ملکوں میں بلیاں تک کھائی جاتی ہیں۔ بعض ریسٹورینٹ اپنے وی آئی پی کسٹمرز کو ریچھ اور بندروں تک کے بنے کھانے سرو کرتے ہیں جن کی قیمت لاکھوں ڈالرز میں ہوتی ہے۔

ویتنام میں ایسا ہی ایک ریسٹورینٹ بلیوں کا سپیشل سوپ تیار کر کے اپنے گاہکوں کو پیش کرتا تھا اور اس مقصد کیلئے ریسٹورینٹ کا مالک ہر مہینے 300 بلیوں کو مار ڈالتا تھا۔

گیا باؤ نامی ریسٹورینٹ کا 37 سالہ مالک فام کووک ڈونہ بلیوں کو پانی کی بالٹی میں ڈبو کر مارتا تھا اور پھر کھال اتار کر انکا گوشت علیحدہ کرتا جس میں کچھ سُوپ کی تیاری میں استعمال ہوتا تھا اور کچھ گوشت بیچ دیا جاتا تھا۔ ریسٹورینٹ کے مالک نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں اپنے اس سفاکانہ عمل پر کبھی بھی خوش نہیں ہوتا تھا۔ بلیوں کو ذبح کرتے ہوئے میرا دل افسردہ رہتا تھا اور ایک دن میں نے اس کام کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فام کووک ڈونہ نے ریسٹورینٹ کے باہر لگے بلی کے سُوپ اور گوشت کی فروخت کا پوسٹر پھاڑ دیا اور اپنی قید سے 20 بلیوں کو رہا کر کے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی این جی او کے حوالے کردیا۔ ریسٹورینٹ کے مالک نے این جی او کو بتایا ہے کہ بلی کے سُوپ اور گوشت کی فروخت، آمدنی کم ہونے کی وجہ سے شروع کی تھی لیکن اب اسکا ضمیر اس کام کو مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

7 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

8 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

8 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

8 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

8 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

8 hours ago