Categories: ورلڈ

پاکستان اور انڈیا کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دونوں ممالک میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ تبادلہ میں انڈیا نے پاکستانی قیدی جو انڈیا میں قید تھے پاکستان کے حوالے کر دیے اور پاکستان نے بھارتی قیدی انڈیا کے حوالے کر دیے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین  تبادلہ آج بیک وقت اسلام آباد اور نئی دہلی کے ہائی کمشنز کے ذریعہ کیا گیا ہے۔

ہر سال قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ21 مئی 2008 کے پاک بھارت قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا جاتا  ہے۔ ہر سال  یکم جنوری اور یکم جولائی کو پاک بھارت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  یکم جولائی 2023 کی تبادلہ شدہ فہرست کے مطابق بھارتی جیلوں میں کل 417 پاکستانی قید ہیں۔ قیدیوں کی فہرست میں  343 عام پاکستانی شہری اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔جبکہ  پاکستان میں موجود بھارتی قیدیوں میں 42 بھارتی شہری اور 266 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔

اسی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا ہے کہ  یہ پاکستان اور بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا 33 واں تبادلہ  ہوا ہے۔

 

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago