Categories: ورلڈ

خرم پرویز انسانی حقوق کے محافظ ہیں، اقوام متحدہ کا بھارت کو جواب

سری نگر (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے الزام میں ایک سرکردہ کارکن کی گرفتاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’دہشت گرد نہیں‘‘ ہے۔

خرم پرویز کو پیر کو دیررات گئے بھارت کی نیشنل تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے گرفتار کیا، ایک بھارتی اہلکار نے روئٹرز کو صورتحال کے بارے میں بتایا۔

بھارتی اہلکار نے مزید بتایا کہ ان کی رہائش گاہ اور دفتر کی تلاشی لی گئی اور ایک موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کتابیں ضبط کی گئیں ہیں۔

این آئی اے کے ترجمان نے منگل کو خرم پرویز کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

میری لالر، اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کے محافظ نے پرویز کی گرفتاری کو “پریشان کن” قرار دیا۔

“وہ دہشت گرد نہیں ہے، وہ انسانی حقوق کا محافظ ہے،” انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا۔

بھارتی حکام کے مطابق خرم پرویز کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، جو بغیر کسی مقدمے کے چھ ماہ تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

ان کے وکیل پرویز امروز سے فوری طور پر تبصرے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

خرم پرویز، کشمیر کے مشہور کارکنوں میں سے ایک ہیں، جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے سربراہ ہیں، جو کہ خطے میں کام کرنے والی حقوق کی تنظیموں کے ایک گروپ ہیں۔

انہیں 2016 میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے فورم میں شرکت کے لیے پرواز میں سوار ہونے سے روکنے کے بعد اسی طرح کے الزامات کے تحت گرفتار کر کے حراست میں لیا گیا تھا۔

آخرکار اسے بغیر کسی جرم کے مجرم ٹھہرائے چھوڑ دیا گیا۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago